امریکا نے بھارت کو خبردار کر دیا

10:54 AM, 30 Aug, 2018

شازیہ بشیر

  24نیوز : امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے میزائل سسٹم خریدا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

امریکی معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری پر امریکا کو سخت تحفظات ہیں۔

ایک نظر عالمی منظر نامے پر

مقبوضہ کشمیر علاقے باندی پورہ میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا مقبوضہ وادی میں چوبیس گھنٹوں کے دورران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد تین ہو گئی۔ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ڈیل ملک و قوم کے مفاد میں نہ رہی تو اس سے دستبردار ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ امریکا کے معاہدے سے دستبردار ہونے کے باوجود یورپ سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ جوہری معاہدے کو بچایا جاسکے دوسری طرف امریکا نے کہا ہے کہ دوسرے اتحادی ممالک کو بھی ایران اور حزب اللہ کے خلاف جاری مہم میں شامل ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

 

آسکرانعام یافتہ ادارکارہ کیٹ بلینچٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار فوجیوں کے مظالم کی وہ داستانیں سنی جس کو سن کر مجھے اپنے بچوں کی آنکھوں میں روہنگنا پناہ گزینوں بچوں کی صورتیں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میں ایک ماں ہوں اور اپنے بچوں کی آنکھوں میں پناہ گزین بچوں کی صورتیں دیکھتی ہوں جن سے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں ملاقات ہوئی۔ ایک ماں کیسے برداشت کرسکتی ہے کہ اس کا بچہ آگ میں پھینک دیا جائے۔

 چین نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہیلری کلنٹن کی ای میلزہیک کرنے کا الزام لگا دیا جسے چین مسترد کردیا ہے۔ چین کا کہنا ہےکہ سائبرسکیورٹی عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری مل کر تحفظ یقینی بنائے۔ امریکی صدرٹرمپ نے ایک ٹوئٹ چین پرصدارتی امیدوارہلیری کلنٹن کی ای میلز ہیکنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف مزید پیشگی اقدامات اٹھائے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری کردیے ہیں، سعودی حکام کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے اہدافی مقاصد میں سے بھی ایک ہے۔

مشرقی بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حریف سیاسی پارٹیوں میں ہونے والی جھڑپ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں ان جھڑپوں کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت کے بعد کمیونسٹ پارٹی کا ردعمل قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے حقوق انسانی کے پانچ کارکنوں، وکلا اور دانشوروں کی گرفتاری پر پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ تاحکم ثانی ان کارکنوں کو نظر بند ی میں رکھے۔ مہاراشٹر پولیس نے ان کارکنوں کو ماؤ نوازوں کا حامی ہونے کے الزام میں منگل کو گرفتار کیا تھا۔ 

 بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی سبارنہ نودی کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، 32 سالہ سبارنہ نودی آنندا نامی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں۔ امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین مقام ٹائمز اسکوائر پر کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک ہاٹ ڈاگ اسٹینڈ پر ہزاروں شہد کی مکھوں نے ڈیرا جمالیا۔

گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ پروٹوکول اور نہ ہی شہریوں کو پریشانی کیوں کہ کوپن ہیگن میں فرانسیسی صدر مینوئل میکرون ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن کے ہمراہ سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا، فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ جلد ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا آغاز کوپن ہیگن سے کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں