وزیراعظم عمران خان کا وزرا کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ



  راولپنڈی ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور دیگر آمور کی صورت حال سمیت اندرونی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات، بالخصوص فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں پربھی مفصل بریفنگ دی گئی۔

شازیہ بشیر

Content Writer