ڈکیتی مزاحمت پردکاندار قتل،مقابلے میں چاروں ڈاکو ہلاک

ڈکیتی مزاحمت پردکاندار قتل،مقابلے میں چاروں ڈاکو ہلاک


ننکانہ( 24نیوز ) ننکانہ صاحب میں6 ڈاکوﺅں نے جیولر ی کی دکان میں گھس کر صفایا کردیا۔مزاحمت پر جیولرکا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا-ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک رہ گیر بھی چل بسا، پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک،دو فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ سید والا میں چھ ڈاکوﺅں نے جیولر شاپ میں ڈکیتی کی،مزا حمت پر دکاندار کے بیٹے کو قتل کردیا۔ ڈاکو فائرنگ کرتے دکان سے باہر نکلے تو گولی لگنے سے ایک راہگیر بھی چل بسا، پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موقع پہ پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوﺅں میں ایس ایچ او مہر ندیم کو شہید کرنے والا ڈاکو سلیمان بھی شامل ہے۔


واضح رہے کہ پنجاب میں ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں، پولیس قابو پانے میں تاحال ناکام نظر آتی ہے۔