نئی حکومت نے موٹروے پر سفر مزید مہنگا کردیا


  24نیوز : نئی حکومت نے آتے ہی موٹر وے پر سفر مزید مہنگا کردیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس کی فیس میں دس فیصد اضافہ کردیا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد لاہورسے اسلام آباد تک سفر کرنےوالی چھوٹی گاڑیوں کو ٹول پلازہ پر 620 کی بجائے 680 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

 مسافربسوں کوپہلے1980روپے اداکرناپڑتےتھے لیکن اب 2290روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ہائی ایس ویگنوں سےبھی دس فیصد اضافے کے ساتھ1 ہزار20روپے کی بجائے 1140روپے وصول کئے جائیں گے۔

کوسٹر بسوں سے 1440روپے وصول کئے جاتے تھے لیکن آئندہ 1600روپے وصول کئے جائیں گے۔  ٹرکوں سے 2680روپے کی بجائے 2980روپے وصول کئے جائیں گے۔  بڑے ٹرالوں سے 3450 روپے کی بجائے 3830روپے وصول کئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے پرسفرکرنے والی گاڑیوں سے 1روپے 90 پیسے فی کلومیٹرکی شرح سےٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito