پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ہے

پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی ہے


24نیوز : روس میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام امن مشقوں میں دونوں ممالک نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کے فوجی اکٹھے بھنگڑے ڈالتے بھی نظر آئے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کا وقت شاید آ پہنچا ہے، اسی لیے دونوں ممالک نےشنگھائی تعاون تنظیم کے شیر اہتمام روس میں ہونے والی امن مشقوں میں بغیر کسی اعتراض شرکت کی۔بھارتی اور پاکستانی فوجیوں نے ماضی میں کبھی بھی کسی بھی ایسی کثیر ملکی یا ایسی جنگی مشقوں میں شرکت نہیں کی جس میں پاکستانی فوجی بھی موجود ہوں۔ یہ ضرور ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی اقوام متحدہ کے مشنز اور آپریشنز میں ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد دہشت گرد گروپوں سے نمنٹنے اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی کی تربیت پر زور دینا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم دوہزار ایک میں قایم ہوئی، پاکستان اور بھارت کے علاوہ چین، قازقستان، کرغیزستان، روس اور تاجکستان بھی اسکے ممبر ہیں، گزشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی ان مشقوں میں رکن ممالک کے تین ہزار فوجیوں نے حصہ لیا، روس میں منعقدہ یہ مشقیں ہر دو سال بعد ہونے والی کثیر الممالک مشقوں کا پانچواں ایڈیشن تھیں۔