پی ٹی آئی کا ایک اور ایم این اے باغی ہوگیا

پی ٹی آئی کا ایک اور ایم این اے باغی ہوگیا


کراچی ( 24نیوز ) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور پارٹی سے ناراض ہوگئے۔
آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی سے احساس محرومی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہو یا ادارہ نورحق کا دورہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے ہم سے پوچھا نہیں جارہا ہے۔
آفتاب جہانگیر نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ آپ کراچی کے بڑے ہیں یہ معاملات دیکھیں،یاد رہے کہ آفتاب جہانگیر کراچی کے حلقہ این اے 252 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔


دو روز قبل عامر لیاقت نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب کے بعد عشائیے میں مدعو نہ کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا تھا،دوسری جانب گورنر ہاو¿س اور پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی ناراضگی بلاجواز ہے۔