نرگس نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا

نرگس نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا


کوئٹہ (24نیوز) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت 19سالہ نرگس 18ویں ایشین گیمزمیں کراٹے کے مقابلوں میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ حاصل کر کے گھر پہنچ گئیں،  کوئٹہ آمد کے موقع پر انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔

انڈونیشیاکے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والی نرگس نے دنیا کو پیغام دے دیا کہ پاکستان کی بیٹیاں کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں۔ نرگس نے 18ویں ایشین گیمز میں کراٹے کی68 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ قوم کے لئے جیتا ، نرگس کا کہنا ہے کہ اپنی جیت پاکستان اور بلوچستان کے نام کرتی ہوں اسی طرح محنت اور لگن سے دنیا بھر میں ہمیشہ پاکستان کا نام روش کرتی رہوں گی۔ 

نرگس کی رہنمائی کرنے والے اسکے استاد بھی اسکی اس کامیابی سے انتہائی خوش ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ نرگس کی جستجو اور ان کی محنت قوم کے فخر کا باعث بنا۔ 

واضح رہے کہ 18ویں ایشن گیمز میں پاکستان کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے اس قبل پاکستان کبڈی کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا،  نرگس نے گزشتہ سال کالمبو میں بھی منعقدہ ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔