گستاخانوں خاکوں کیخلاف اقلیتی برادری سراپا احتجاج

06:40 PM, 30 Aug, 2018

وقار نیازی

پشاور(24نیوز) گستاخانہ خاکوں کے خلاف جہاں مسلمان سراپا احتجاج ہے وہاں پشاور کی اقلیتی برادری بھی احتجاج کر رہی ہے۔
ہالینڈ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جہاں پاکستان بھر  مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے وہیں اقلیتی برادری نے بھی پیچھے نہ رہے، پلے بورڈ اٹھائے احتجاج کیا اور ہالینڈ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانیت کے لئے امن اور سلامتی کی علامت ہے جن کے بارے اقلیتی برادری کوئی غیر مناسب رویہ برداشت نہیں کریں گے۔
اقلیتی برادری کا کہنا تھا کہ رسول اللہ کے ناموس پر سر دھڑ کی بازی لگادیں گے۔

مزیدخبریں