وزیراطلاعات پنجاب کو اداکارہ نرگس، میگھا سے پنگا لینا مہنگا پڑگیا

وزیراطلاعات پنجاب کو اداکارہ نرگس، میگھا سے پنگا لینا مہنگا پڑگیا


لاہور(24نیوز) وزیراطلاعات پنجاب نے نرگس سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ قابل احترام ہیں ، نرگس نے معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی تھی، اداکارہ میگھا نے بھی صوبائی وزیرکے رویے کوافسوس ناک قرار دیا۔

  وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو اداکارہ نرگس اورمیگھا سے پنگا لینا مہنگا پڑگیا.فیاض الحسن چوہان نے بیان دیا کہ وہ اداکارہ نرگس اورمیگھا کو نمازی بنائیں گے اورروزے بھی رکھوائیں گے۔بیان نشرہونے کی دیر تھی کہ اداکارہ نرگس اورمیگھا نے وزیراطلاعات کا حشر کردیا۔اداکاراوں کا کہنا تھا فیاض الحسن ایک عہدے پرہیں انہیں سوچ سمجھ کربات کرنی چاہیے، سب عزت دار ہیں اگرمعافی نہ مانگی تو وہ قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

متنازع بیانات پر تنقید کی زد میں رہنے والے فیاض الحسن چوہان نے یہاں عقل مندی کا ثبوت دیا اورفورا معافی مانگ لی۔نجی ٹی وی کوانٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے اداکارہ سے معذرت کی ہے ، نرگس ان کے لیے قابل احترام ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔