ضمنی انتخاب میں کتنے امیدوار حصہ لیں گے؟

ضمنی انتخاب میں کتنے امیدوار حصہ لیں گے؟


کراچی(24نیوز) کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخاب کے لیے ساٹھ سے زائدامیدوار سامنے آگئے، ایم کیوایم کے فیصل سبزواری ضمنی الیکشن لڑینگے، کپتان کے کئی کھلاڑی بھی ٹکٹ لینے کیلئے پرتولنے لگے۔

کراچی میں پھر انتخابات ، این اے دوسوتینتالیس اور پی ایس ستاسی ملیر میں ضمنی انتخاب ہوگا۔ آخری روز مختلف امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ گلشن اقبال سے قومی اسمبلی کی نشست پرتحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی، پی ایس پی اورتحریک لبیک کے امیدوار میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایم کیوایم کےفیصل سبزواری بولے ضمنی انتخاب میں اپنی بات کرینگے ،  سب کو علم تھا کہ وزیراعظم میانوالی سے ہونا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی خالی نشست این اے دوسوتینتالیس پر پی ٹی آئی کے عالمگیرخان,آفتاب صدیقی اور لیلہ پروین شامل ہیں۔

ملیر میں صوبائی نشست پر بھی بتیس سے زائد امیدوار ہیں ، ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال تین ستمبر کو ہوگی جبکہ پولنگ چودہ اکتوبر کو شیڈول ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔