مریدعباس قتل میں ملوث ملزم عادل زمان پولیس کی پہنچ سے دور

مریدعباس قتل میں ملوث ملزم عادل زمان پولیس کی پہنچ سے دور


کراچی(24 نیوز) اینکرمریدعباس کےقتل میں ملوث ملزم عادل زمان پولیس کی گرفت سےتاحال باہرہے۔عاطف زمان کے بھائی نے والد سے مل کر جائیدادیں بیچنا شروع کردیں۔

 اینکرمریدعباس کےقاتل عاطف زمان کا بھائی عادل زمان پولیس کی پکڑ میں نہیں آرہا۔ ملزم عادل زمان مسلسل سوشل میڈیا کااستعمال کررہا ہے۔ چند روز قبل عادل زمان نے فیس بک پر تصویراپ لوڈ کی۔ ذرائع کےمطابق ملزم نےاپنےوالدکےہمراہ مہران ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن میں پلاٹس فروخت کئے اورکشمیرکالونی میں گھرفروخت کرنےکےلیےسرگرم ہے۔

عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکےباوجودپولیس ملزم عادل زمان آزاد گھوم رہا ہےجبکہ چالان میں اسےمفرورقراردیاگیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer