نیب قوانین میں ترمیم کیلئے مجوزہ مسودہ تیار

نیب قوانین میں ترمیم کیلئے مجوزہ مسودہ تیار


اسلام آباد(24 نیوز) وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کےقوانین میں ترمیم کا مسودہ تیارکرلیا، پلی بارگین کرنےوالا ملزم 10 سال کیلئےعوامی عہدےسےنااہل قراردینےکی تجویزدی گئی ہے۔

 وزارت قانون نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے مجوزہ مسودہ تیارکرلیا،نئےنیب قوانین میں رقوم کی رضاکارانہ واپسی کرنے والےملزم کو10سال کیلیےعوامی عہدےسےنااہل کرنےکی تجویردی گئی ہےجبکہ پلی بارگین کی منظوری وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی دےگی۔

مسودےمیں تجویزدی گئی ہےکہ3ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں توگرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا، نیب ایک مرتبہ تحقیق کرنےکےبعدمقدمہ دوبارہ نہیں کھول سکے گاجبکہ سرکاری ملازم کا90کی بجائے 45روزہ ریمانڈ ہوگا، سرکاری ملازمین کی جائیدادیں منجمد کرنے کے اختیارات ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، عدالت سے سزا کےبعدہی سرکاری ملازم کی جائیدادمنجمدکی جاسکےگی۔

مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، نیب 50 کروڑ سےزائد کی کرپشن اوراسکینڈل پرکارروائی کرے گا، اسٹاک مارکیٹ اورٹیکس معاملات سے نیب کےاختیارات ختم کرنےکی تجویزبھی دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer