جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق


روالپنڈی (24 نیوز): سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل خالد شمیم وائیں چکری کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق  جبکہ ان کے بیٹے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں کی گاڑی کو موٹروے پر چکری انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، گاڑی الٹنے سے جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اور ان کے دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار ان کے بیٹے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس نے فوری طور پر پہنچ کرکے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں پاک فوج میں اہم عہدوں پر تعینات رہے، خالد شیم وائیں 8 اکتوبر 2010 سے 8 اکتوبر 2013 تک چیئرمین چیفس آف جوائنٹ سٹاف رہے،ان کی بہترین خدمات پر انھیں ہلال امتیاز اور نشان امتیاز ملٹری بھی دیا گیا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھی اس افسوسناک حادثے میں جنرل خالد شمیم وائیں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔