ن لیگ کی پیپلز پارٹی سے رابطے کی کوشش، آصف زرداری کا ملنے سے صاف انکار

ن لیگ کی پیپلز پارٹی سے رابطے کی کوشش، آصف زرداری کا ملنے سے صاف انکار


لاہور (24 نیوز):سینئر تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطے بحال کرنے کی کوشش کی ہے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری نے ملنے سے صاف انکار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار حامد میر  نے 24 نیوز سے گفتگو کرتےہوئے انکشاف کیا کہ حکمران جماعت نے اپنا تخت ڈوبتادیکھ کر ایک بار پھر مفاہمت کے بادشاہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا مگر آصف علی زرداری نے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر اعتماد نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کو ڈیل کیلئے مختلف آفرز بھی کی جارہی ہیں۔

حامد میر کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی کوشش تھی کہ سعودی عرب جانے سے پہلے آصف زرداری تک پیغام پہنچے، پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے والا (ن) لیگ کی 9 ویں اہم شخصیت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نون لیگ کی طرف سے یہاں تک کہا گیا کہ زرداری صاحب اگر خود نہیں ملنا چاہتے تو اپنا کوئی نمائندہ بھیج دیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف  گزشتہ تین ماہ سے آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں، لیکن آصف زرداری نے نہ مولانا فضل الرحمان کی بات مانی نہ خواجہ آصف کی۔