اسرائیلی کمپنی کا محکمہ صحت میں ٹھیکہ، انکشاف نے ہلچل مچا دی


لاہور (24 نیوز) پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کا محکمہ صحت میں ٹھیکہ لینے کے متعلق انکشاف نے ہلچل مچا دی، جانچ پڑتال کے بعد ٹھیکہ منسوخ کر کے کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب میں ٹھیکے لینے کے لیے اسرائیلی کمپنی ٹٹناﺅر بھی دوڑی چلی آئی، جراثیم کش آلات کا ٹھیکہ لینے کی درخواست دی اور سستے داموں پر منصوبے تک رسائی بھی حاصل کرلی۔ سکروٹنی کمیٹی کو شبہ ہوا تو اس نے کمپنی کے اثاثے اور دستاویزات طلب کرلیں، کمپنی نے معلومات چھپانے کی کوشش تو بہت کی، مگر پتہ چل گیا کہ یہ کمپنی نیدر لینڈر میں اپنا کاروبار چلا رہی ہے، اور یہ اسرائیلی کمپنی ہے۔

حکام نے فوری طور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا، صرف یہی نہیں محکمہ صحت کے پراجیکٹ کے متعلق اہلیت کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ یہ کمپنی نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر اہم ملکوں میں طبعی آلات کی تیاری کرتی ہے۔