"فائرنگ سے انکار، زندگی سے پیار" کے نام سے کراچی پولیس کی مہم شروع


کراچی (24 نیوز) نیوایئرنائٹ پر فائرنگ کرنے والے منچلوں سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ پولیس حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جس نے بھی فائرنگ کی سیدھا جیل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے ہائی فائرنگ سے انکار زندگی سے پیار کے نام سے مہم شروع کی ہے۔ نئے سال کی خوشیاں منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کراچی پولیس اس کے خلاف کرگی سخت کارروائی کرے گی۔

سندھ پولیس نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں لہٰذا اس عمل سے دور رہیں اور جو کررہا ہو اس کی رپورٹ کریں۔