اسلام آباد: کتوں کا مقابلہ حسن، ماڈل جرمن شیفرڈ نے میلہ لوٹ لیا


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں جرمن شیفرڈ نسل کے کتوں نے ڈاگ شو میں ماڈلنگ کے ایسے جوہر دکھائے کہ جو دیکھے دیکھتا رہ جائے۔

اسلام آباد میں ہونے والے دلچسپ اور منفرد مقابلہ حسن میں ماڈلز کتوں کی تیاری قابل دید تھی۔ جرمن شیفرڈ نسل کے کتوں نے ڈاگ شو میں ماڈلنگ کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔

مقابلہ میں کتوں کی عمر کے حساب سے قد کاٹھ، بارعب چال اور ٹریننگ کو جیت کا معیار مانا گیا۔ اپنے اپنے جانوروں کو جتوانے کے لیے مالکان نے رنگ میں کتوں کے ساتھ خوب دوڑیں لگائیں۔

ڈاگ شو دیکھنے آئے افراد کا کہنا تھا کہ جہاں جرمن شیفرڈ کی خوبصورتی قابل دید ہے وہیں اس کی وفاداری کی مثال نہیں ملتی۔

مقابلہ حسن کے 16 مقابلوں میں پچاس کتوں نے شرکت کی جن میں ججز کے دل موہ لینے والوں کو شیلڈز اور میڈلز سے نوازا گیا۔