سندھ کابینہ اجلاس: بانی ایم کیو ایم غدار وطن قرار

سندھ کابینہ اجلاس: بانی ایم کیو ایم غدار وطن قرار


کراچی (24 نیوز) سندھ اسمبلی کے بعد سندھ کابینہ نے بھی بانی ایم کیو ایم کو ملک کا غدار قرار دے دیا۔ شہر بھر سے الطاف حسین اور ان کے رشتہ داروں کے نام مختلف اداروں سے مٹانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس نیو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ کی زیر صدارت میں نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں سات نکات پر مشتمل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کے سندھ کابینہ نے الطاف حسین کو ملک کا غدار قرار دیا ہے۔  ساتھ ہی الطاف حسین کے نام سے منسلک تمام اداروں سے ان کا نام مٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شا ہ حسین کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعہ پاس اساتذہ کو سندھ اسمبلی میں بلا کر مستقل کرنے سمیت سمٹ بینک کو سندھ بینک میں ضم کرنے کی بھی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جو ملک دشمن ہو اس کے نام سے کوئی ادارہ نہیں ہونا چاہئیے۔

دریں اثناء سندھ کابینہ نے سندھ پولیس کے اختیارات میں ترامیم سمیت تین بل مزید نظر ثانی کے لیے وزارتی کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے ہیں۔