بھارتی اعتراضات، فلسطین نے پاکستان میں متعین سفیر کو واپس بلا لیا


اسلام آباد (24 نیوز) فلسطین نے بھارتی اعتراضات کے بعد اسلام آباد میں متعین فلسطینی سفیر والید ابو علی کو پاکستان سے واپس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کیوں کی؟ بھارت نےپاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ فلسطین نے اسلام آباد میں متعین سفیر کو پاکستان سے واپس بلا لیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کیا کہ سفیر نے ایسے لوگوں کے جلسہ میں شرکت کی جن پر دہشت گردی کے الزامات ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سفیر کے وطن واپسی کے احکامات فلسطینی صدر نے جاری کیے۔ فلسطینی وزار ت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے فلسطینی سفیر کی حافظ سعید کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت پر سخت اعتراض کیا تھا۔

پاکستان نے کہا ہے کہ فلسطینی سفیر کی ایسی سرگرمیوں میں شرکت کی حمایت کرتے ہیں۔