بجلی ،پانی کے بعد شہری ایک اور بحران کا شکار

بجلی ،پانی کے بعد شہری ایک اور بحران کا شکار


کراچی ( 24نیوز )شہر قائد میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا،صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی گیس پریشر میں کمی کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

کراچی میں بجلی کے بحران کے بعد اب گیس کے بحران سے شہری ذہنی ازیت کا شکار ہوگئے ،صنعتوں کے بعد گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، شہر کے کئی علاقوں میں صبح کے علاوہ شام کے وقت بھی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانا پکانے اور گیزر چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

جن رہائشی علاقوں میں گیس کی فراہمی زیادہ متاثر ہے ان میں پاپوش نگر، نارتھ کراچی سیکٹر فور، الیون سی، فائیو سی فور ، ون بی ون شامل ہیں اس کے علاوہ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، گلشن اقبال سمیت ملیر اور اولڈ سٹی ایریا کے گھریلو صارفین کو بھی گیس کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer