فاروق ستار کاوزیراعظم عمران خان کو خط، اہم مطالبہ کردیا

فاروق ستار کاوزیراعظم عمران خان کو خط، اہم مطالبہ کردیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں علی رضاعابدی کےقتل کے بعد ایم کیوایم کے رہنماوں کےدرمیان فاصلے سمٹ گئے، پی ایس پی کے رہنماء انیس قائمخانی نے فاروق ستارکی جانب سے مل بیٹھنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی رضاعابدی کےقتل کے بعد ایم کیوایم کے رہنماوں کےدرمیان فاصلے کم ہو گئے، کراچی میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں انیس قائمخانی اور فاروق ستارکے درمیان خوشگوارماحول میں ایک ملاقات  ہوئی ، ملاقات میں فاروق ستارکی جانب سے ماضی میں ساتھ چلنے کی پیشکش کوانیس قائمخانی نے قبول کرلیا۔ 

دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں علی رضاعابدی کے قتل پربھی افسوس کااظہار کیاگیا، جبکہ دوسری جانب فاروق ستار نے وفاق سے ایم کیوایم کے 21 رہنماؤں کی سیکورٹی فراہم کرنے کامطالبہ کردیا اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے۔