کترینہ کیف نے ”زیرو“کی ناکامی کے بعد خاموشی توڑ دی

کترینہ کیف نے ”زیرو“کی ناکامی کے بعد خاموشی توڑ دی


ممبئی( 24نیوز )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ”زیرو“کی ناکامی کے بعد خاموشی توڑ دی۔

فلم ’زیرو‘ شائقین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی لیکن فلم میں ’ببیتا‘ کا کردار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں اداکار شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ بونے کا کردار نبھایا ہے جس میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار میں جلوہ گر تھیں۔

کترینہ کیف نے فلم میں بطور ’حسن پرچم ببیتا‘ کا کردار نبھایا جس کا معاشقہ فلم نگری میں ایک دوسرے اداکار سے چل رہا ہوتا ہے،ایک موقع پر ببیتا کا معاشقہ اداکار سے ختم ہوجاتا ہے اور وہ تنہا رہ جاتی ہیں جس کے باعث وہ ذہنی دبائو کا شکار ہوجاتی ہیں تاہم اس کردار کو فلم بینوں نے ان کی حقیقی زندگی کا عکس قرار دیا اور کہا کہ فلم میں ببیتا کی وہی کہانی ہے جیسے اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے تعلق ختم ہونے کی ہے۔

کترینہ کیف کہتی ہیں کہ مجھے پتہ تھا لوگ ببیتا کے کردار سے حقیقت کی کڑیاں جوڑنے کی کوشش کریں گے لیکن ایسا بالکل نہیں، جس طریقے سے ببیتا کا کردار ہے میں ویسی بالکل نہیں ہوں، میرا رویہ کبھی بھی اس کردار کی طرح نہیں ہوسکتا کیونکہ ببیتا کا کردار بہت عجیب ہے۔

View this post on Instagram

Didn’t make it in the final song cut ... but I love this dress ????

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان قریبی تعلق 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ سے قائم ہوا جو طویل عرصے تک قائم رہا لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں نے اس تعلق کو ختم کردیا۔