نئے سال میں نئے ٹیکس،ایف بی آر نے تیاری مکمل کرلی

نئے سال میں نئے ٹیکس،ایف بی آر نے تیاری مکمل کرلی


اسلام آباد( 24نیوز ) عوام تیار ہوجائیں ایک اور ٹیکس لگنے والا ہے، ایف بی آر نے تیاری مکمل کرلی،نئے سال کے پہلے ما ہ میں ہی مزید ٹیکس لاگو کردئیے جائینگے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے، سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیاءپر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے، برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی کی گئی ہے۔