نئےسال کا تحفہ تیار، پیٹرولیم مصنوعات میں حیران کن کمی کا امکان


اسلام آباد(24نیوز) نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا امکان ہے اس سلسلے میں  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ کو کل مشارت کیلئے بلا لیا ۔

تفصیلات کےمطابق نئے سال پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات   میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان  نے مشاورت کے لئے وزیرخزانہ اسد عمر کو کل طلب کیا ہے، اسد عمر کاکہنا  تھاکہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا اعلان کروں گا،وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری پر کام کرنا شروع کر دیا ، قیمتوں کے سلسلے میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو کل صبح 10 بجے مشارت کیلئے بلا یا۔

سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا نہیں، حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کرے گی جس کے بعد 31 دسمبر 2018ء کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جن کا اطلاق یکم جنوری 2019ء سے ہوگا۔