پی ٹی آئی کےضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پی ٹی آئی کےضلعی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق


 سیالکوٹ(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےضلعی رہنما میاں خلیق  قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہو گئے، میاں خلیق پر دو روز قبل حملہ ہواتھا، آپریشن کے بعد بھی جانبر نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  کےضلعی رہنمامیاں خلیق قاتلانہ میں جاں بحق ہو گئے،  دو روز قبل ان پر  ملزم راشد محمود نے حملہ کیا جس نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آپریشن کے بعد بھی جانبر نہ ہو سکے، تھانہ رنگ پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ میاں خلیق کے بھائی میاں لائیق کی مدعیت میں درج کیا تھا،  میاں خلیق اپنے محلے کی پان شاپ پر کھڑے تھے کہ ملزم راشد محمود نے فائرنگ کردی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) سے ہے، ضلعی رہنما کو پانچ گولیاں لگنے سے تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا تھا، میاں خلیق کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ادا کی جاے گی، ملزم تحال گرفتار نہ کیا جاسکا ، پولیس کا کہنا تھا کہ جلد گرفتاری کے لیے چھاپے مار  جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے ۔