وزیراعلیٰ پنجاب نےکفایت شعاری مہم کی دھجیاں اُڑا دیں



بہاولپور(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہانہ پروٹوکول کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، بہاولپور میں وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں 30سے زائد گاڑیاں شامل تھی ، شاہانہ پروٹوکول دیکھ کر شہری حیران رہے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہربہاولپور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر قافلے میں شامل گاڑیوں نےپروٹوکول کے ریکارڈ توڈ دئیے، وزیر اعلی کی30 سے زائد پروٹوکول کی گاڑیوں کا قافلہ ہیڈ راجکاں پہنچاپروٹوکول دیکھ کر اہل یزمان حیران رہ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی بہاولپور کے علاقہ ہیڈ راجکا ں میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمدافضل کی رہائش گاہ پہنچے، وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر محمدافضل  کی والدہ کےانتقال پر ان سےاو رسوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی،  وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، طاہر بشیر چیمہ ،صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سمیع اللہ چودھری اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں ہائی کورٹ بار کے صدر احمد منصورچشتی کی قیادت میں وفد  نےملاقات  بھی کی ،  وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، انہوں نے  ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری اور عمارت کی تعمیر ومرمت کے لئے کمشنر بہاولپور کو تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کی، میں خود وکیل ہوں اور وکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں۔

وکلاء برادری نے آزاد عدلیہ کی بحالی او رملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے ہر اول دستے کا کردارادا کیا ہے، وکلاء برادری کی ان خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ا نصاف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے وا لوں میں ہائی کورٹ بار بہاولپور کے جنرل سیکرٹری عمر محمود، صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولپور نعیم بھٹی ،جنرل سیکرٹری اشفاق احمد شامل تھے، صوبائی وزیر سمیع اللہ چودھری ، ترجما ن وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور کمشنر بہاولپور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔