"پی ٹی آئی حکومت اپنی غلطیوں کے نیچے آکرختم ہوگی"



نارووال(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی، یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی،  ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے جس نے کوئی کرپشن نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی  اور زیادہ دن نہیں چلے گی، اپنے قائد پر فخر ہے جس نے کوئی کرپشن نہیں کی، آج کا وزیراعظم دوست ممالک سے بھیک مانگ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی رسی اس لئے لمبی کی ہے تاکہ لوگ حقیقت جان سکیں،یہ حکومت اپنی غلطیوں کے نیچے آکرختم ہوگی، وہ وزیراعظم جو کہتا تھا کہ میں خودکشی کرلوں گالیکن پیسہ نہیں مانگوں گاآج ہرپاکستان کے دوست ملک کے دروازے جاکر پیسے مانگ رہا ہے اور ملک کی رسوائی کرارہاہے۔

احسن اقبال کاکہناتھاکہاگرالیکشن درست ہوتاتون لیگ کوآنےسے کوئی نہیں روک سکتاتھا، حکومت پر تنقید کرتےہوئےکہاکہ عمران خان ہم نےاین آراونہیں لیا،این آراوتوعلیمہ خان کوملا ہے،یہ ریاست مدینہ ہے جہاں دوستوں کو نوازا جا رہا ہے،عمران خان اب بھی کنٹینر پرکھڑاہےجبکہ فوادچودھری،شیخ رشیدہردورکےلاوڈاسپیکرہوتےہیں، جو قافلے میں رہے گا وہی عزت پاۓ گا نہیں تو چودھری نثار بن جاۓ گا،ان کا کہنا تھا کہ مشرف کاجبربھی مسلم لیگ کونہیں توڑسکا، مشرف نےدہشت گردی کی جنگ ڈالروں سےلڑی۔

2013میں دہشت گردی عروج پر تھی دہشت گرد ہر روز ہماری بیٹیوں اور بیٹوں کو دھرتی کے خون سے نہلاتے تھے نوازشریف نے اس وقت فیصلہ کیا کہ ہم انکے خلاف اب فیصلہ کن جنگ لڑیں گےاور ہم کامیاب ہوئے، ن لیگ نےجنگ اپنےپیسےسےلڑی اس لیے ملک سے دہشتگردی ختم ہوئی،نوازشریف نےمسلم لیگ میں نئی روح پھونکی۔