پیپلز پارٹی کے جیالے سڑکوں پر آگئے

پیپلز پارٹی کے جیالے سڑکوں پر آگئے


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کے جیالے سڑکوں پرآگئے۔ جیالےبلاول ہاؤس کراچی پہنچے اورقدم بڑھاؤ آصف علی زرداری، قدم بڑھاؤ بلاول بھٹو زرداری ہم تمارے ساتھ ہیں کی صدائیں بلندکرنے لگے۔

پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو جیالوں کوبھی آگیا جنون ، اپنے قائدین کی محبت سے سرشاراورنگی ٹاون  پیپلز پارٹی کی جیالیاں بھی مشرف اصفہانی کی قیادت میں اچانک بلاول ہاؤس پہنچ گئیں۔ جیالے آئے جنون میں تو انہوں نے بلاول ہاؤس کے باہر بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کے طور پر نعرے بازی شروع کردی ۔

جیالوں کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا شروع ہونے والا سلسلہ فوری طور بند کیا جائے ماضی کے لوٹے پارٹی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی بند کردیں۔ کارکنوں نے خاموش توڑتے ہوئے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سڑکوں پرصرف جیالوں کاہی جنون نظر آئے گا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔