ن لیگ کی اعلیٰ قیادت یوم تاسیس منانا ہی بھول گئی

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت یوم تاسیس منانا ہی بھول گئی


لاہور( 24نیوز ) مسلم لیگ (ن) لاہورکے زیراہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب منعقدکی گئی، ن لیگی اعلیٰ قیادت مریم نواز ، حمزہ شہبازشریف سینئر لیگی رہنما سردارایازصادق غیرحاضر رہے۔

لیگی کارکنان وزیراعظم میاں نوازشریف کےنعرے لگاتےرہے۔ نصیرآبادمیں یوم تاسیس کےحوالےسےمنعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت غیرحاضررہی۔ مریم نواز ،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف ، سئنیررہنماسردارایازصادق اورارکان قومی وصوبائی اسمبلی غیرحاضررہے۔صدرمسلم لیگ ن لاہورپرویزملک اورسینیٹرڈاکٹراسداشرف کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف کےادوارمیں ہمیشہ ترقی ہوئی۔

چئیرپرسن شعبہ خواتین لاہورشائستہ پرویزملک کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ عوام کی خدمت کی۔تقریب میں بیگم کلثوم نوازکوخراج تحسین بھی پیش کیاگیا۔ تقریب میں لیگی رہنماوں کےلیےحلوہ پوری ناشتےکااہتمام کیاگیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی عدم شرکت موضوع بحث رہی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔