دورانِ پرواز شادی کے پروپوزل کی ویڈیو وائرل

دورانِ پرواز شادی کے پروپوزل کی ویڈیو وائرل


( 24 نیوز ) آسمان کی بلندیوں پر محبت کی پرواز، ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز میں مسافر نے کریو ممبر خاتون کو پرپوز کیا، خاتون نے شادی کی آفر قبول کر لی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دبئی سے روم جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں مسافر ' سٹیفانو 'نے اپنے ساتھی مسافروں کی مدد سے اپنی ایئرہوسٹس گرل فرینڈ ' وٹوریا '  کو حیران کرنے کے لئے خفیہ طور پر گلاب کے پھولوں اور دلوں سےاکانومی کلاس کے کیبن کو خوب سجایا. ' وٹوریا ' جب کیبن میں داخل ہوئی تو  اسکی حیرت دیدنی تھی، ' سٹیفانو ' کے کٹ ماسک پہنے مسافر  ' وٹوریا ' کو پھول تھماتے ہیں، اس سارے پروپوزل کے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا  جس کے بعد ایمریٹس نےاس واقعہ کی ویڈیو کو آن لائن پوسٹ کیا جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔