برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تعریف کی



لندن (24نیوز) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے پاکستان کےسیاحتی مقامات کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

برطانوی اخبارکے ایک آرٹیکل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نےہمالیہ،کے ٹو، نانگا پربت سمیت کئی مقامات کودنیا کے خوبصورت مقامات قراردیا اورکہا کہ برٹش ایئرویز 2019 میں پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیاموڑآئے گا بلکہ اس سے پاکستان کے سیاحتی مقامات کودنیا کے سامنے بھی لایاجاسکے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔