طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار

طالبان کا افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار


کابل ( 24 نیوز ) طالبان نے افغان حکومت سے امن مذاکرات ترک کر دیئے، اطلاعات کے مطابق  طالبان صرف امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغان حکومت سے امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی، طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امن کوششوں کےلیے صرف امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔ طالبان کا کہنا ہےکہ وہ جنوری میں سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں صرف امریکی حکام سے ملاقات کریں گے اور یہ بات تمام شریک ممالک پر واضح کر چکے ہیں کہ ان مذاکرات میں افغان حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوگا، طالبان رہنما افغان حکومت سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔