شادی کریں اور صحت مند زندگی گزاریں

شادی کریں اور صحت مند زندگی گزاریں


لاہور (24نیوز) نکاح  کرنا سنت ہے ۔ شادی کے یوں تو کئی فوائد ہیں لیکن ہم آج آپ کو شادی کرنے کے چند طبی فائدے بتائیں گے۔ ان فوائد کو جان کر ہر شخص کوشش کرے گا کہ اس کی جلد سے جلد شادی ہوجائے اور وہ بھی کامیاب صحت مند زندگی گزارے۔ 

ذہنی تناؤ اور امراض میں کمی

سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ انسان دماغی امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق شادی کرنے کی وجہ سے لوگوں کا ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے کیوں کہ ازدواجی زندگی ہارمونز میں تبدیلی لاتا ہے۔ ان ہارمونز میں تبدیلی انسان کے ذہن کو پرسکون کرتا ہے۔ جس سے انسان میں ڈپریشن کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے

محققین کے مطابق شادی کرنے سے ہارٹ اٹیک ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ شادی شدہ خواتین اور مردوں میں بالترتیب 65 اور 66 فیصد ہارٹ اٹیک کم ہوجاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ شادی کے بعد خون کی شریانوں میں موجود رکاوٹوں کا کم ہوجانا ہے۔

اپنی حفاظت کا احساس

شادی شدہ لوگ اپنی جان کا خصوصی خیال رکھتے ہیں، شادی کرنے سے انسان کو  جیون ساتھی مل جاتا ہے، انسان ڈرگز وغیرہ سے کنارہ کشی کرتا ہے، ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہتا ہے، کیوں کہ اسے اپنے بیوی، بچوں کا احساس ہوتا ہے۔

فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنی بیوی سے خوش ہیں تو کنوارے مرد کی نسبت آپ میں فالج کا خطرہ 64 فیصد تک کم ہوجائے گا لیکن اگر آپ ناخوش ہیں تو فالج کے معاملے میں آپ کو شادی کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ کیوں کہ فالج ایسی بیماری ہے کہ اگر آپ کو وقت پر طبی امداد مل جائے تو آپ اس مہلک بیماری پر کنٹرول پا لیتے ہیں ورنہ یہ بیماری بگڑ جاتی ہے۔

پرسکون نیند

اگر آپ کے بیوی سے تعلقات اچھے ہیں تو آپ کی نیند ان لوگوں کے مقابلے میں اچھی اور پرسکون ہوگی جو کنوارے ہیں یا جن کی ازدواجی زندگی کے معاملات اچھے نہیں۔ بہتر نیند آپ کی صحت کیلئے بہت ضروری ہوتی ہے کیوں کہ نیند پوری نہ کرنے سے انسان چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔

لمبی زندگی

شادی شدہ افراد کی زندگی ان لوگوں کے مقابلے میں طویل ہوتی ہے جو غیر شادی شدہ ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ لوگوں میں جلدی مرنے کے امکانات دوگنا زیادہ ہوتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔