پاکستان نے جونیئر سکاٹش سکوائش چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

 پاکستان نے جونیئر سکاٹش سکوائش چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا


بریڈفورڈ ( 24 نیوز ) برطانیہ میں سکاٹش اسکواش جونیئرٹرافی میں پاکستان سکواش کی انڈرففٹین اورانڈر تھرٹین کی دو ٹیموں نے فائنل میں میدان مارلیا، انڈرتھرٹین میں انس بخاری، انڈرففٹین میں ارشدجبکہ انڈرسیون ٹین میں حارث قاسم ایشین چیمپئن شامل ہیں، انڈرسیونٹین کے فائنل میں ایشئن چیمپئن حارث قاسم فائنل میں شکست کھاگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دو کیٹیگریز کے مقابلوں میں فتح حاصل کی ہے۔  پاکستان سکوائش جونیئر ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کوچ آصف خان ،کوچ فضل شاہ ،ٹیم منیجر کمانڈرو آفتاب قریشی نے ٹیم کی شاندار فتح پر نئے سال کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔جونئیر سکوائش ٹیم کے کھلاڑیوں نے سکاٹش چیمین ٹرافی کو پاکستانی قوم کے نام کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی ہے اور جنوری میں برطانوی جونئیر سکوائش چیمین شپ میں کامیابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer