تحریک انصاف میں اختلافات، 10 کھلاڑی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند

تحریک انصاف میں اختلافات، 10 کھلاڑی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند


کراچی(24نیوز) سندھ میں جاری سیاسی ہلچل سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کی پارلیمانی پارٹی بھی بدترین اختلافات کا شکار ہوگئی، دس ارکان سندھ اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے تیز کردیئے۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ اور مرتضی وہاب کہتے ہیں وہ بڑا اپ سیٹ دے سکتے ہیں لیکن پارٹی قیادت نے انہیں روکا ہے۔

سندھ میں تیزی سے جاری سیاسی ہلچل،  پاکستان تحریک انصاف سندھ کی پارلیمانی پارٹی بھی شدید اختلافات کا شکار بن گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے دس ارکان گورنر سندھ عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کے رویوں سے ہوگئے نالاں اور پارٹی سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

گھوٹکی جیکب آباد اور کراچی سے منتخب دس ارکان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دو سینئر وزراء کی معرفت پیپلز پارٹی سرکار کی غیر مشروط حمایت کا بھی یقین دلا دیا ۔ دس اسمبلی ارکان نے اتوار کی رات کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں پیپلز پارٹی کے دو وزراء سے ملاقات کی،جس کا برملا اظہار سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ 

پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر قانون و اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان ان سے رابطے میں ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے جو ارکان پیپلز پارٹی سرکار کے حمایت کا یقین دلانے لگے ہیں ان میں اکثریت کا ماضی میں سیاسی تعلق بھی پیپلز پارٹی سے رہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔