سال 2019 میں کتنےسورج اورچاند گرہن ہونگے؟

سال 2019 میں کتنےسورج اورچاند گرہن ہونگے؟


اسلام آباد ( 24 نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2019 میں3سورج جبکہ 2 چاندگرہن ہونگے۔  6 جنوری 2019 پہلا جزوی سورج گرہن ہوگا، دوسرا 2 اور 3 جولائی کو، تیسرا سورج گرہن سال 2019 کے آخر میں دسمبر کی 26 تاریخ کو ہوگا۔ 2019 کاپہلاچاندگرہن 21 جنوری کو ہوگا جبکہ دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات   کے مطابق 6 جنوری کا جزوی سورج گرہن شمال پیسیفک، شمال مشرقی ایشیاء بشمول بیجنگ، روس، سیول، تائی پائی، اور ٹوکیو میں دیکھا جا سکے گا جبکہ 6 جنوری کے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا، سورج کو دوسری بار مکمل گرہن سال 2019 میں 2 اور 3 جولائی کو لگے گا، مکمل سورج  گرہن کا نظارہ چلی اور ارجنٹینا کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گاپیسیفک اور جنوبی امریکہ، اکواڈر، برازیل، یوروگے اور پیراگوئے میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا جبکہ جولائی 2019 کا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں ہوگا۔

تیسرا سورج گرہن سال 2019 کے آخر میں دسمبر کی 26 تاریخ کو ہوگا، سال کا آخری سورج گرہن یورپ، ایشیاء، شمال مغربی آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک انڈین اوشین میں ہوگاجبکہ سال کے آخری سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات   کے مطابق سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہوگا، 21 جنوری کا مکمل چاند گرہن پاکستان میں نہیں ہوگا، مکمل چاند گرہن شمال اور مغربی امریکہ، یورپ اور افریقہ کے جنوبی حصوں میں ہوگا، سینٹرل اور مشرقی افریقہ، یورپ اور ایشیاء میں جزوی چاند گرہن ہوگا، 2019 کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا، دوسرے چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا، دوسرا چاند گرہن ایشیاء، افریقہ، جنوب مشرقی، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، پیسیفک، اٹلانٹک اوشین اور انٹارکٹکا میں ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer