شیخ رشید ریلوے ملازمین کی ترقی کے خواہشمند

شیخ رشید ریلوے ملازمین کی ترقی کے خواہشمند


راوالپنڈی(24نیوز)  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رش بڑھنے کی وجہ سے کرسمس اسپیشل ٹرین کو 10 جنوری تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے ریلوے ملازمین کی ترقی کیخواہش کا اظہاربھی کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دھند کی وجہ سے ریل پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ کرسمس اسپیشل ٹرین کو 10 جنوری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ریلوے ملازمین کے اپنے وسائل سے ایک گریڈ بڑھانا چاہتے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد تمام ٹی ایل اے ملازمین کو ریلوے میں کنفرم کردیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔