افغان کرکٹر راشدخان امپائر کے فیصلے سے مایوس

افغان کرکٹر راشدخان امپائر کے فیصلے سے مایوس


کینبرا( 24نیوز )کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ   کے ایک میچ کے دوران افغان کرکٹرراشدخان نے وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا مگر جلدہی وہ امپائر نے فیصلے سے مایوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، افغان کرکٹرراشدخان نے بگ بیش کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران راشدخان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیلئے اپیل کی توامپائرنے پہلی انگلی اٹھائی،راشدخان نے وکٹ کا جشن منانا شروع کیاتوامپائرنے انگلی سے ناک کی خارش کرتے ہوئے اسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔