ایسا پھل جو آپ کو صحت مند اور جوان رکھے

ایسا پھل جو آپ کو صحت مند اور جوان رکھے


لاہور(ویب ڈیسک)  شریفہ ایسا پھل ہے جس کے بے شمار کرشماتی فوائد ہیں، عام طور پر لوگوں کو اس پھل کے بارے میں معلوم نہیں لیکن یہ خبر پڑھ کر آپ نہ صرف اس پھل سے متعارف ہوجائیں گے بلکہ اس کی افادیت جان کر آپ اسے کھانے پر بھی مجبور ہوجائیں گے۔ 

اس پھل کے بارے میں آپ کو بتاتے چلیں کہ اس منفرد پھل کی کاشت دنیا بھر میں کی جاتی ہے اور ہر جگہ ہی لوگ اسے مختلف نام سے پکارتے ہیں۔ انگلش میں اسے کیری مویا( Cherimoya)  کے ساتھ ساتھ کسٹرڈ یا شوگر ایپل بھی کہا جاتا ہے، ہندی میں سیتا پھل ، عربی میں اسے قشطہ ،  اور پاکستان میں شریفہ کہا جاتا ہے۔

یہ گرم آب وہوا کاپھل ہے۔ یہ مختلف ممالک میں بڑے شوق سے کھایا جانے والا پھل ہے، بدقسمتی سے اس کی افادیت نہ معلوم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں اس کی کاشت کم کی جاتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سندھ میں کاشت کیاجاتا ہے۔  اس کی فصل سال میں صرف دو مرتبہ ہوتی ہے۔

اس کے کھانے سے آپ کے مزاج میں خوشگوار تبدیلی آئے گی، یہ وٹامن بی سکس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، وٹامن بی سکس مخصوص نیوروٹرانسمیٹرز کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جو مزاج کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔اس سے چڑ چڑاپن اور ڈپریشن کم ہوجاتا ہے۔

شریفے میں کیروٹین اور لیوٹین ہونے کی وجہ سے بینائی کیلئے فائدہ مند ہے، عمر کے ساتھ آنے والی کمزوریوں ے تحفظ فراہم کرتا ہے، یہ موتیا سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

آج کل بلڈ پریشر کی بیماری بہت عام ہوتی جارہی ہے، شریفہ ہائی بلڈ پریشر کی بیماری سے بچانے کیلئے دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس پھل میں ایسے اجزا جیسے پوٹاشیم اور میگنیشم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔پوٹاشیم اور میگنشیم کا حامل یہ پھل خون کی شریانوں کے لیے فائدہ مند ہیں جو بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے۔

شریفہ کے استعمال سے کافی حد تک کینسر کا علاج بھی ممکن ہے،  فلیونوئڈز اور دیگر ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس میں کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوئے۔ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ فلیونوئڈز سے بھرپور غذا ئیں  کینسر سے لڑنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔

یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو  جسمانی مدافعتی نظام مضبوط بناتاہے اور مختلف موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ 

ماہر نباتات کاکہنا ہے کہ شریفے کی پتیوں کا نمک ملا جو شاندہ اگر پھوڑے، پھنسیوں اور زخموں پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور ان سے نجات مل جاتی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔