انٹر بینک میں ڈالر سستا،کاروباری افراد کیلئے خوشخبری

انٹر بینک میں ڈالر سستا،کاروباری افراد کیلئے خوشخبری


کراچی( 24نیوز ) انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 155.03 سے کم ہوکر 154.90 روپے کا ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری ہوئی۔ 

تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر  میں کمی واقع ہوئی، انٹربینک میں ڈ13 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 155.03 سے کم ہوکر 154.90 روپے کا ہوگیا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی۔

سٹاک مارکیٹ میں اتر چڑھاؤ سے انڈیکس 41 ہزار 280 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم اس میں تھوڑی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 352 پوائنٹس کے ساتھ 41 ہزار 200 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔