بلاول بھٹو کراچی میں آج چارمیگا پروجیکٹس کاافتتاح کرینگے

بلاول بھٹو کراچی میں آج چارمیگا پروجیکٹس کاافتتاح کرینگے


کراچی ( 24نیوز ) شہرقائد کی عوام کاگھنٹوں کا فاصلہ اب منٹوں میں طے ہو گا،ایک ارب 74 کروڑ 70لاکھ روپے سے چار میگا منصوبے تیار  کرلئے گئے جن کا بلاول بھٹو زرداری آج افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےکراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میگا پروجیکٹس کے تحت 2019ء میں حکومت سندھ نے مزید 4 منصوبے مکمل کرلئے ہیں، کراچی کے شہریوں کیلئے سفری مشکلات میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج چاروں منصوبوں کا افتتاح کریں گے،سندھ حکومت نے ایک ارب 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے چار منصوبے مکمل کئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھا کہ کورنگی ڈھائی نمبر اور کورنگی پانچ نمبر پر پلوں،حیدر علی انڈرپاس اور کینٹ اسٹیشن کی اطراف کی سڑکوں کا بھی آج افتتاح ہوگا، کورنگی ڈھائی نمبر پر 33 کروڑ روپے لاگت سے اور کورنگی پانچ نمبر پر 33 کروڑ چالیس لاکھ کی لاگت پل کی تعمیر ہوئی، حیدر علی انڈر پاس کی تعمیر پر 66 کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت آئی جبکہ کینٹ اسٹیشن کے اطراف میں سڑکوں کی تعمیرات پر لاگت 42 کروڑ بیس لاکھ لاگت آئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ چاروں میگا منصوبے رواں سال 2019 میں ہی شروع کیا گیا تھا، ان چاروں منصوبوں کو ایک سال کے قلیل عرصےمیں مکمل کیا گیا،چاروں منصوبے مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، کراچی کے شہری اب گھنٹوں کا فاصلہ اب منٹوں میں طے کرینگے۔