خیر پور میں 2 نوجوان اغوا، بازیابی کیلئے ورثا کا شدید احتجاج

خیر پور میں 2 نوجوان اغوا، بازیابی کیلئے ورثا کا شدید احتجاج


خیر پور (24نیوز) خیرپور کے دو نوجوانوں کو اغوا ہوئے 2 روز گزر گئے،ملزموں کی جانب سے ورثا سے ساٹھ لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے۔

خیرپور کے دو نوجوان کو اغوا ہوئے 2 روز گزر گئےلیکن بازیاب نہ ہوسکے۔  ڈاکوؤں کی جانب سے ورثا سے ساٹھ لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا جس پر ورثا نے بازیابی کے لئے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان موٹرسائیکل پر سکھر گئے تھے. موبائل فون ایک ہفتے تک بند رہا جس کے بعد ڈاکوؤں نے فون کرکے ساٹھ لاکھ روپے تاوان کے بدلے نوجوانوں کی بازیابی کا کہا ہے. ورثا نے آئی جی سندھ و دیگر سے نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔