کمسن چور شہری کے ہتھے چڑھ گیا

کمسن چور شہری کے ہتھے چڑھ گیا


کراچی (دانیال سید)طارق روڈ سوسائٹی عالمگیر روڈ پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر اے سی پینل اور ٹی وی چرانے والا کمسن چور پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ سوسائٹی عالمگیر روڈ پر چوری کی واردات کرنے والا کمسن چور شہری کے ہتھے چڑھ گیا, شہری نے چور کو مار مار کر کھمبے سے باندھ دیا , نیوٹاؤن پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا،ملزم عبدالغفار کچراچننے والا سہراب گوٹھ کا رہائشی ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم نے گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر اے سی پینل اور ٹی وی نکال دیا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف مدعی کی درخواست پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔