بھارت میں مظاہرے جاری،مسلمانوں نے کلمہ حق بلند کردیا

بھارت میں مظاہرے جاری،مسلمانوں نے کلمہ حق بلند کردیا


نئی دہلی (24نیوز) بھارت میں مسلمانوں نے مودی کی انتہاپسندی کیخلاف کلمہ حق بلند کردیا، بھارتی مسلمان مظاہرے کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے دوران کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع شہریت قانون کیخلاف مظاہرے جاری ہیں،لاٹھی چارج،شیلنگ سے متعدد مسلمان زخمی ہوچکے ہیں،مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھی شامل ہوگئے۔مظاہروں کے دوران مسلمانوں نے کلمہ حق بلند کردیا۔

مودی سرکار میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور اب بنیادی حق کے لیے احتجاج کرنا بھی جرم بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک ہزار سے زائد طلبہ کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں یونیورسٹی کے ہزار سے زائد نامعلوم طلبہ پر فسادات کرنے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں گذشتہ 3 ہفتوں سے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے  جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اترپردیش اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طلبا پیش پیش ہیں۔

ریاستی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقوں میں پیراملٹری فورس کے دستے تعینات کرکے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے باعث ریاست کے 21 اضلاع میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے۔شمالی ریاست اترپردیش میں اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے 21 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل بھی علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے احتجاج پر 60 طلبا کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer