شادی کی پہلی رات دلہن جاں بحق، دلہا بے ہوش

شادی کی پہلی رات دلہن جاں بحق، دلہا بے ہوش


لاہور(عابد چودھری) لاہورکےعلاقے والٹن میں شادی کی رات انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن ہلاک جبکہ دولہا بے ہوش ہوگیا۔دولہےکوتشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

اندوہناک واقعہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پر پیش آیا۔  گزشتہ روز شمع کالونی کے رہائشی وسیم کی شادی کی 32 سالہ سویرا سے ہوئی۔  شادی کی رات سردی سے بچنے کے لئے ان کے کمرے میں انگیٹھی جلائی گئی ،رات گئے کمرے میں دھواں بھر جانے سے دلہن سویرا دم گھٹنے سے جاں بحق اور دولہا وسیم بے ہوش ہو گیا,جسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے نوبیاہتا دلہن سویرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔