اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز میں علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی



کراچی( 24نیوز ) اداکار بہروز سبزوری کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز  سے علیحدگی اختیار کرلی، شہروز سبزواری نے کہا ابھی طلاق کا فیصلہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزداے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی اختیارکرلی ہے،سات سال تک شادی کےبندھن میں ساتھ رہنے والے شہروز سبزاری اور سائرہ شہروز ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ہیں، شہروز سبزواری کہتے ہیں طلاق کاابھی فیصلہ نہیں کیا۔

شہروز اور سائرہ کی 2012 میں شادی ہوئی،ان کی ایک بیٹی بھی ہے،شہروز نے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا ہے کہ ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات پیدا ہو چکے تھے، جس کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ سے علیحدگی ہوگئی ہے،قریبی ذرائع کے مطابق انگلیاں ماڈل گرل صدف کنول کی طرف اٹھائی گئیں۔