مہنگائی کے جھٹکے،یوٹیلٹی سٹورز پر سب اشیامہنگی،آٹے کے دام بھی چڑھ گئے

مہنگائی کے جھٹکے،یوٹیلٹی سٹورز پر سب اشیامہنگی،آٹے کے دام بھی چڑھ گئے


لاہور(24 نیوز)جاتے سال میں مہنگائی کے آخری جھٹکے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیاء پھر مہنگی ہوگئیں،ٹماٹر نے مزید لال رنگ چڑھا لیا۔

رواں سال کے جانے میں دو دن باقی ہیں 2019 نے جاتے جاتے عوام کو جھٹکا لگادیا ہے، کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید بارہ سے بیس روپے کلو اضافہ  ہوگیا۔ دالیں 27روپے ،چاول 25روپے کلو مہنگا، آٹا 80 روپے فی تھیلا مہنگا کر دیا گیا ،دو ہفتے پہلے گھی 27روپے کلو بڑھ چکا ہے۔

ادھر کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا، 20کلو والے تھیلے کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ آٹا 3ماہ کے دوران 15روپے فی کلو تک مہنگا ہوچکا ہے، شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer