کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا


کراچی (حبیب خان) کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑگئے تو سی این جی بھی دستیاب نہیں.

جاڑے نے گیس کو بھی سرد کردیا ، گیس کی قلت سے نہ صرف سی این جی صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے ، بلکہ گھریلو خواتین بھی خاصہ پریشانی کے عالم سے دوچار ہیں. آئے روز گیس کے بند ہونے سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کی فکرلاحق ہے، چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،،خواتین حکمرانوں کو کوستی نظرآتی ہیں.

سی این جی کی بندش سے متاثر رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں ، کہتے ہیں کوئی مستقل حل نکالا جائے.  گیس کی کمی کا مسئلہ صرف ایک علاقے کا نہیں،بلکہ پورا شہر آج کل اسی صورتحال سے دوچار ہے ، جس پر انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔