معمر شخص کے گلے میں کپڑا ڈال کر گھسیٹنے کا انسانیت سوز واقعہ

معمر شخص کے گلے میں کپڑا ڈال کر گھسیٹنے کا انسانیت سوز واقعہ


سرگودھا ( سید زوار حسین کاظمی) سرگودھا کے علاقہ بھیرہ میں ظلم کی انتہا ہوگئی، مخالفین کا بزرگ شخص پر تشدد ،گلے میں کپڑا ڈال کر گھسیٹا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سرگودھا میں غنڈہ راج نے اپنے پنچے گاڑنے شروع کردیے، سرگودھا بھیرہ کے علاقہ میں بزرگ شخص کومسلح افراد نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور گالیاں دیتے رہے,بزرگ شہری کے گلے میں پھندہ ڈال کر گھسیٹا گیااورہنٹروں ، ٹانگوں اور گھونسوں سےتشدد کیا،  تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بزرگ شہری پر بہیمانہ  تشدد   پر ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لیتے ہوئےایس ڈی پی او بھلوال سرکل سےوقوعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں  بااثر افراد کے پاس اسلحہ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خاتون بزرگ شہری پر تشدد کروارہی ہے ، بزرگ کی شناخت نواز داندی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس بزرگ شہری سےمسلسل رابطہ میں ہے،مسمی محمد نواز کوئی بھی قانونی کارروائی کروانے سے تاحال گریزاں ہے۔