ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب،قذافی بٹ بھی کامیاب

ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب،قذافی بٹ بھی کامیاب


لاہور(24 نیوز) لاہور پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا، 24نیوز کے قذافی بٹ نائب صدر کی نشست پر کامیاب، ارشد انصاری مسلسل دوسری بار صدر بن گئے ۔بابر ڈوگرسیکرٹری اور حافظ فیض جوائنٹ سیکرٹری منتخب،پروگریسو پینل کے رائے حسنین طاہر سینئر نائب صدر بن گئے ، خرانچی کی نشست آزاد امیدوار زاہد شیروانی نے جیتی، گورننگ باڈی کی 5 نشستیں جرنلسٹ پینل ، 3 پروگریسو پینل اور ایک آزاد امیدوار نے جیتی۔

لاہورپریس کلب کا انتخابی معرکہ میں  جرنلسٹ پینل  نے کامیابی حاصل کرلی ہے، ارشد انصاری ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے ہیں اور سٹی فورٹی ٹو کے قذافی بٹ 773 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 رائے حسنین طاہرسینئرنائب صدر منتخب ہوگئے، سیکرٹری کی نشست پر بابرڈوگرکامیاب رہے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرحافظ فیض منتخب ہوگئے اور خزانچی کی نشست پر آزاد امیدوار زاہد شیروانی کامیاب ہوئے ہیں۔

گورننگ باڈی کیلئے شاہد چودھری، دیبامرزا ، عمران شیخ، فرقان الہی، امجدفاروق، حسنین چودھری، محی الدین، حسن تیمور جکھڑاور طارق مغل کامیاب ہوئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer